تیل نکالنے کی ٹیکنالوجی سے پاکستانی کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی: توانائی شعبے سے بڑی خبر، تیل نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی کمپنی کو بڑی کامیابی مل گئی، یومیہ 50 بیرل تیل کی پیداوارکے حامل کنوئیں سے یومیہ 750 بیرل تیل حاصل ہونے لگا۔
چکوال میں تیل ذخائرکی پیداوار پر او جی ڈی سی ایل کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق تیل نکالنے کے مختلف مراحل پر مخصوص کیمیکل کی شمولیت سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی خط کے مطابق کنوئیں پر جدید ای ایس پی سسٹم کی تنصیب سے پیداوار میں بڑا اضافہ ہوا، کال تھری کنوئیں سے یومیہ تیل کا بہاؤ پہلے تقریباً 50 بیرل تھا جبکہ کنوئیں پر ورک اوور کے بعد یومیہ پیداوار بڑھ کر 750 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں کمپنی کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 700 بیرل کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

Check Also

لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائننگ کر لیا

پاکستان سپر لیگ 12 کے لیے لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کمندو مینڈس کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *