پاکستان بھر کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 1 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 35 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 811 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
THE PUBLIC POST