مداح کی اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔
پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ کو مداح کی یہ حرکت ناگوار گزری اور انہوں نے اسے فوری دھکا دے کر خود سے دور کردیا۔اس نازیبا حرکت پر موقع پر موجود لوگوں کی جانب سے بھی اس شخص ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے اداکارہ کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

Check Also

ناظرین مجھے نیچرل گیٹ اپ میںہی پسند کرتے ہیں، ایوب کھوسہ

سینئر اداکار ایوب کھوسہ کو ہمراہی میں ’لالا‘ کے مضبوط اور دبنگ کردار پر ناظرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *