دنیا بھر میں قید پاکستانیوںکی تفصیلات سامنے آگئیں

دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

جواب کے مطابق مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی عرب میں 12 ہزار 156 جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مشنز قید پاکستانیوں کو قونصلر امداد کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔

Check Also

بین اسٹوکس نے نائٹ کلب واقعے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کر لی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *