ویرات کوہلی نے ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی ایک درجہ ترقی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سترہویں پوزیشن برقرار ہے۔

Check Also

پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی

پاکستان انڈر 19 نے عثمان خان اور کپتان فرحان یوسف کی شاندار سنچریوں اور محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *