غزہ میں خوف زدہ اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو بھون ڈالا

حماس کے خلاف آپریشن کے دوران غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں ایک ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور دونوں ہی اپنے ساتھیوں کی کوتاہی کے باعث مارے گئے۔

ایک فوجی کے مارے جانے کا پہلا واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اُس وقت پیش آیا جب فوجی ٹیم ایک عمارت میں حماس کے جنگجوؤں کی تلاش میں اندر داخل ہوئی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیسے ہی اسرائیلی فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے۔ زور دار دھماکا ہوگیا اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلو موکانو کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملبے سے نکالا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں داخل ہونے سے قبل ڈرون اور بم سونگھنے والے کتے کی مدد سے ابتدائی جانچ بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار نے دوسری فوجی ٹیم کے اہلکار کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی ایک سرنگ کو تباہ کر رہے تھے اور وہاں اسرائیلی فوج کی دوسری ٹیم پہنچ گئی۔

اسرائیلی فوج کی پہلی ٹیم کے ایک اہلکار نے دوسری ٹیم کے اہلکار کو حملہ آور سمجھ کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غلطی سے اپنے ہی ساتھی فوجی کی گولی سے مارے جانے والا اہلکار سارجنٹ 20 سالہ یوسف یہودا چرک تھا۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *