روس نے یوکرین پر جاری سال کا اب تک کا سب سے ہلاکت خیز فضائی حملہ کیا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق اس حملے میں ایک 12 سالہ بچے سمیت کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ اسے رواں سال کا مہلک ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارت دفاع یوکرین کے مطابق رات کے وقت کیے گئے اس حملے میں ملک کے مختلف شہروں کو تقریباً 700 ڈرونز اور 19 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دارالحکومت کیف اس حملے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ وٹالی کلیٹسکو، جو شہر کے میئر ہیں، نے بتایا کہ چار افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق ایک ڈرون 18 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔
علاقائی حکام کے مطابق اوڈیسا میں نو افراد جبکہ جنوب مشرقی شہر ڈنیپرو میں دو افراد ہلاک ہوئے، جہاں ڈرون حملوں نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
مزید برآں، جنوب مشرقی شہروں میکولائیو اور کھیرسن میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، کیونکہ روسی حملوں کے نتیجے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔
THE PUBLIC POST