امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت، خصوصاً شہباز شریف اور عاصم منیر نے مؤثر کردار ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے بھی تعاون اور جرات کا مظاہرہ کیا، جبکہ انہوں نے نیٹو پر تنقید کی۔
انہوں نے ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ راستہ تجارت اور آمدورفت کے لیے بحال ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق مکمل معاہدے تک بحری نگرانی جاری رہے گی، جبکہ انہوں نے کہا کہ نیٹو کو اس معاملے سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے میں پیش رفت کی ہے یا کر رہا ہے۔
THE PUBLIC POST