امریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والا پی ایچ ڈی کا بنگلادیشی طالبعلم دوست سمیت قتل،روم میٹ گرفتار


امریکی ریاست فلوریڈا میں یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے بنگلادیشی پی ایچ ڈی طالبعلم کی لاش ملنے کے بعد اس کے روم میٹ پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ حشام ابو غاربیہ پر زامل لیمون اور ناہیدہ برسٹی کے قتل کے الزام میں فرسٹ ڈگری مرڈر کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

27 سالہ زامل لیمون کی لاش جمعہ کے روز ہاورڈ فرانکلینڈ برج سے برآمد ہوئی، جبکہ ناہیدہ برسٹی تاحال لاپتہ ہیں۔ اپارٹمنٹ سے خون کے شواہد ملنے پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی قتل ہو چکی ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جمعہ کی صبح گھریلو تشدد کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جہاں اس نے خود کو گھر میں بند کر لیا تھا۔

مقتول زامل لیمون جغرافیہ، ماحولیاتی سائنس اور پالیسی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے، جبکہ ناہیدہ برسٹی کیمیکل انجینئرنگ کی طالبہ تھیں۔ دونوں کو آخری بار 16 اپریل کو یونیورسٹی کے قریب دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کی گمشدگی رپورٹ کی گئی۔


Check Also

سمندر میں دھنسنے والا20 ارب ڈالر کا جاپانی ایئرپورٹ،مگر جاپان نے ہار نہ مانی

جاپان کا معروف ہوائی اڈہ کانسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ گزشتہ تین دہائیوں سے سمندر میں بتدریج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *