معروف گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام

بھارت کی تامل میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے ایک نامور میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کر دیے، جس سے انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔

35 سالہ گلوکارہ کے مطابق، وہ چنئی سے رشی کیش منتقل ہوئیں کیونکہ ایک بااثر میوزک ڈائریکٹر کی مبینہ زیادتیوں نے ان کی زندگی کو متاثر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم نے سرپرست بن کر اعتماد حاصل کیا، جذباتی تعلق قائم کیا اور پھر اسی تعلق کو استحصال کے لیے استعمال کیا۔ واقعہ مبینہ طور پر ایک ساؤنڈ پروف اسٹوڈیو میں پیش آیا جہاں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنا کر بعد ازاں بلیک میلنگ کی گئی۔

گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ یہ معاملہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ دیگر خواتین بھی اسی طرز عمل کا نشانہ بنیں، جبکہ بعض انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

سواگتھا کرشنن کے مطابق متاثرہ افراد کو مالی دباؤ، قرض اور نفسیاتی کنٹرول کے ذریعے قابو میں رکھا گیا، جبکہ واقعے کے بعد انہیں بدنام کرنے اور ساکھ متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ دیگر خواتین کو ایسے حالات سے بچایا جا سکے۔ تاہم، مبینہ کمپوزر کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا گیا، جس کے باعث معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

Check Also

ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار،ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی

لندن: امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹکام نے ایران پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *