تعلیم کے شعبے کے لیے خوشخبری: اساتذہ آسان اقساط پر ای بائیکس لے سکیں گے

لاہور میں اساتذہ کے لیے سفری سہولت بہتر بنانے کے لیے ایک نئی حکومتی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک بائیکس بلاسود اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

حکومت پنجاب کے مطابق “ای بائیک اسکیم” کا مقصد اساتذہ کو سستی، ماحول دوست اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ روزمرہ کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

اس منصوبے کے تحت ایک ای بائیک کی قیمت تقریباً 2 سے 2.5 لاکھ روپے ہوگی، جس میں حکومت 30 سے 40 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی۔ باقی رقم اساتذہ 2 سے 3 سال کی آسان ماہانہ اقساط میں ادا کریں گے، جو تقریباً 3,600 سے 4,200 روپے کے درمیان ہوگی۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کے لیے درخواستیں جلد آن لائن شروع کی جائیں گی، جنہیں اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔

درخواست دہندگان کو شناختی کارڈ، سروس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنا ہوگی۔ بعد ازاں اہلیت کی تصدیق کے بعد درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

Check Also

پیٹرول پر 153 اور ڈیزل پر 116 روپےکے بھاری ٹیکسز اور مارجنز لیے جانے کا انکشاف

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *