پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ مذمت ہے اور اس سے براہ راست ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرک اور ٹریلر مالکان کو دی جانے والی 80 ہزار روپے سبسڈی ناکافی ہے اور یہ بڑھتے ہوئے اخراجات کا ازالہ نہیں کرتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے صورتحال بہتر نہ کی تو ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *