ہوا کا کم دباؤ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

ہوا کے کم دباؤ کا آ ج راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹہ، سجاول، سانگھڑ، حیدرآباد، جام شورو، دادو اور کراچی میں معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں، بلوچستان میں آج شام یا رات میں بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، ژوب اور قلات میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *