پہلا ٹی ٹوئنٹی :پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے ویمن ٹیم کوپہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی۔

پاکستان نے زمبابوے کو 153 رنز سے شکست دی،زمبابوے ویمن 238رنز کے ہدف کے جواب میں 84 رنز ہی بنا سکی،زمبابوے بیٹر نتاشا24،ایڈل18اوربیزا10رنز بناسکیں،زمبابوے ویمن کی 7 بیٹرز ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکیں۔

پاکستانی بالر فاطمہ ثنا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں،سعدیہ اور نتالیہ نے 2،2 وکٹیں جبکہ رامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان ویمن نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنائے تھے،عائشہ ظفر نے2چھکوں، 15چوکوں کی مدد سے102رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

عالیہ ریاض نے 23گیندوں پر 48رنز بنائے،جس میں 4چھکے، 4چوکے شامل تھے،گُل فیروزہ نے 8چوکوں کی مدد سے 37رنز بنائے۔

نتالیہ9،سائرہ5،منیبہ2رنز بناکر آؤٹ ہوئیں،فاطمہ ثنا 21رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ،زمبابوے بالرز سیبانڈہ نے 2، پریشیس، بیزا اور ماوونگا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Check Also

کراچی: ایف آئی اے کا میڈیکل مارکیٹ پر چھاپہ، 20 دکانیں سیل، کروڑوں کی غیرقانونی دوائیں ضبط

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈینسو ہال میں کارروائی کرتے ہوئے نوٹ فار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *