سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے گورننس اور کرپشن سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ حکمران سندھ کے وسائل پر ڈاکا مارنے والوں کو پکڑنے کے بجائے انہیں بچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 18 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت قائم ہے، لیکن عوامی مسائل جوں کے توں برقرار ہیں، اور جب بھی گورننس کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو حکومتی ترجمان پریشان ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سولر پراجیکٹ میں مبینہ طور پر بدترین کرپشن ہوئی ہے اور عوام کو اس کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے مطابق حکومتی وزرا پریس کانفرنس میں گندم چوری سے انکار کرتے ہیں، جبکہ اربوں روپے کی گندم مبینہ طور پر ضائع یا چوری ہو جاتی ہے۔
علی خورشیدی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کبھی یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ گندم چوہے کھا جاتے ہیں، اور پھر چار وزرا اس معاملے پر بیٹھ کر وضاحتیں دیتے ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
THE PUBLIC POST