لاہور(پبلک پوسٹ)سرکاری ادارے، این آر ٹی سی اور نجی کمپنی، بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھتا پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM-350S ایجاد ،جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جانا ممکن ہے۔
یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے۔450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں ،طیاروں وغیرہ کی پہچان رکھتا ہے۔