شدید مالی دبائو میں مبتلا سفاک باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو بے دردی سے ذبح کرڈالا

کراچی(پبلک پوسٹ)حیدری مارکیٹ کی حدود نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک G کوثر نیازی کالونی میں افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔

حیدری مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا، جس نے اپنی دس سالہ بیٹی زینب اور گیارہ سالہ بیٹی عالیہ کو بےدردی سے ذبح کر کے قتل کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، اس پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بےروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر پولیس موقع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ اور دیگر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اکبر کے 6 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں، جب کہ مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں۔

مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *