پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان اورعالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پیر کے روز ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

سونے کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 192 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 286 روپے ہوگئی ہے۔

Check Also

48 گھنٹے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکا کے صدر Donald Trump نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *