لانڈھی جوگی موڑ کے قریب افسوسناک حادثہ، کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اہل خانہ کا لاش وصول کرنے سے انکار

کراچی کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں بائیومیٹرک کے ذریعے اس کی شناخت حرا کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کے بعد پیچھے سے آنے والی کوچ کے نیچے آ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون نے پسند کی شادی کی تھی جس کے باعث انہوں نے اس سے تعلق ختم کر لیا تھا۔

دوسری جانب خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے سے متعلق تاحال مکمل معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور صورتحال واضح نہیں ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *