بلوچستان کے راستے داخل ہونے والے مغربی موسمی نظام کے زیرِ اثر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں، جن میں ڈی ایچ اے، کورنگی، دہلی کالونی، کلفٹن، محمود آباد اور پی آئی ڈی سی شامل ہیں، میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، جبکہ گزشتہ روز یہ 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت آج 22.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ شرح 55 سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
THE PUBLIC POST