مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب،عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ متوقع

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل 17 مئی بروز اتوار (29 ذیقعدہ) طلب کر لیا گیا ہے جس میں ذوالحجہ کے چاند کی رویت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اسی روز زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے تاکہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب سپارکو کی پیشگوئی کے مطابق 17 مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں، جس کے بعد ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان سامنے آئے گا، جس کے لیے عوام اور تاجر برادری کی نظریں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *