کراچی(شوبز رپورٹر) اردو پنجابی اور سرائیکی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا شاہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (PACC) کے تھیٹر فیسٹیول میں پرفارم کریں گی انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مضبوط اسکرپٹ اور جاندار کردار پر مشتمل کھیل کو ترجیح دیتی ہیں اور اسی اصول پر آج بھی قائم ہیں-
سویرا شاہ نے کہا کہ پچھلے دنوں مجھے ایک کھیل میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر رول کچھ خاص نہیں تھا اس لیے کام نہیں کیا میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اچھے اور جاندار رولز میں کام کیا جائےانہوں نے کہا کہ اداکار کی اصل پہچان اس کے کردار سے ہوتی ہے اس لیے میں تعداد کے بجائے معیار پر یقین رکھتی ہوں کمزور اسکرپٹ میں کام کر کے نہ تو فنکار کو خوشی ملتی ہے اور نہ ہی شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے-
سویرا شاہ نے کہا کہ PACC تھیٹر فیسٹیول تھیٹر کے فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے یہاں نئے اور سینئر فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے اس فیسٹیول میں نامور تھیٹر فنکاروں اور ہدایت کاروں کے ڈرامے پیش کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر ہی وہ اصل اسکول ہے جہاں اداکار براہ راست عوام کے سامنے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتا ہے اسٹیج پر داد ملنا ہی فنکار کا سب سے بڑا انعام ہوتا ہے سویرا شاہ نے مزید کہا کہ PACC کے صدر سید مخدوم ریاض علی تھیٹر کے فروغ کے لیے قابلِ تعریف کام کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس بار کا فیسٹیول بھی شائقین کے لیے یادگار ثابت ہوگا
THE PUBLIC POST