کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔
خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔
خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔
کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم
خط کے مطابق مادہ ریچھ رانو کو کیلا، ابلے ہوئے انڈے اور ایک لیٹر دودھ دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ نے کے ایم سی زو اینڈ سفاری سے رانو کی خوراک سے متعلق تفصیلات مانگی تھی۔
خط کے متن کے مطابق مادہ ریچھ رانو ایکٹیو اور صحت مند ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔