عدالت میں پیشی کے دوران منشیات کیس کی ملزمہ انمول عرف پنکی کے سنگین الزامات
کراچی: منشیات فروشی کے مقدمے میں عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے اپنے بیان میں پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس کے گھر میں مبینہ طور پر پہلے سے منشیات “پلان” کی گئی تھی اور پولیس اہلکاروں نے اسے ہدایت دی کہ جب وہ آئیں تو دروازہ مسکراتے ہوئے کھولا جائے۔
عدالت میں دیے گئے بیان کے مطابق ملزمہ نے کہا کہ اسے تقریباً 20 روز سے حراست میں رکھا گیا ہے اور اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ مخصوص افراد کے نام لے اور وہی بیان دے جو پولیس چاہتی ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو اس کے اہل خانہ کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔
انمول عرف پنکی نے مزید کہا کہ اس سے زبردستی سیاسی اور دیگر افراد کے نام اگلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ اس سے “من پسند بیان” دلوانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے ان الزامات پر سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ مقدمے کی کارروائی عدالت میں جاری ہے۔
THE PUBLIC POST