کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملاں گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’ملاں گروہ‘ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان لیاقت آباد، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Check Also

کراچی: تین تلوار پر سپرمارٹ سے 50لاکھ روپے کی چوری، کلفٹن میں بیوپاری سے 17لاکھ بھی لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے کی چوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *