لیگی رہنما ملک کفایت الرحمان کی ریلی پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

تانگیر: گلگت بلتستان کے حلقہ GBA-18 تانگیر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک کفایت الرحمن کی فتح ریلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے حامیوں کی جانب سے ن لیگ کی ریلی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ GBA-18 تانگیر میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے اور علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔

Check Also

ثانیہ سعید نے شادی اور معاشرتی دہرے معیار پر سوال اٹھا دیے

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے شادی، سمجھوتے اور جذباتی استحصال سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *