وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران پہنچ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی دوبارہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

محسن نقوی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیاں کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی تھی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے بھی ملے تھے۔

Check Also

ٹرمپ کے جنگ بندی بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے امکان کے بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *