کراچی میں پولیس اہلکار کی جانب سے رکشے میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کر کے انکوائری رپورٹ جلد پیش کی جائے۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا پولیس اہلکار عمران عزیز بھٹی تھانے میں تعینات ہے۔
THE PUBLIC POST