اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کیلیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عدالت نے حکومت کو توہینِ مذہب کیسز کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔ کمیشن کو اگر مزید وقت چاہیے ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

توہین مذہب کیسز کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *