ڈی ایچ اے فیز 5 میں تیز رفتار بس سےگر کر خاتون جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 کے قریب مسافر بس سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ڈی ایچ اے فیز میں سلطان مسجد کی جانب جا رہی تھی کہ سگنل کے قریب اچانک بریک فیل ہو گئے۔

ڈرائیور نے بس کو مین روڈ کے بجائے سروس روڈ پر لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار ایک خاتون نے خوف کے باعث گاڑی سے چھلانگ لگا دی، جبکہ بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور کھمبے سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *