ایشیائ کپ راشد خان نے بولڈ ہوکر بھی ریویو لے لیا ، ویڈیو وائرل

سری لنکا کے خلاف میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے بولڈ ہوکر ریویو مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ مضحکہ خیز واقعہ افغانستان کی اننگز کے 18ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب تھوشارا نے ایک شاندار سلو یارکر پھینکی جسے راشد خان سمجھ ہی نہ پائے اور گیند ان کے پچھلے پیر پر لگتے ہوئے اسٹمپس پر جا لگی۔

پہلے تو تھوشارا بھی نہ دیکھ سکے کہ راشد خان بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے امپائر کی طرف رخ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی۔

راشد خان کو بھی پتہ ہی نہ لگ سکا کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھی فوراً ریویو مانگ لیا۔

یہ ان نایاب واقعات میں سے ایک تھا جہاں بیٹسمین اور بولر دونوں ہی بولڈ ہونے پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہے تھے۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *