ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کی سیکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کو سیکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیوایم کے وزرا اور اراکین اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ کے بعد حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے آج ہنگامی پریس کانفرنس 4 بجے طلب کرلی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے لوگ گل پلازا کی آگ بھول جائیں گے، ایم کیو ایم شہری سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سے اختلاف رکھیں لیکن اس ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا لیکن اسمبلی میں ہمیں بات کرنے نہیں دی جارہی، سانحے کی تحقیقات کیلئے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گاایوان میں احتجاج کرتے رہیں گے۔

Check Also

قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم

لاہور: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر پلاننگ کے ساتھ نیوزی لینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *