غزہ پر قبضے کے اسرائیلی بیانات نے واشنگٹن کو ناراض کر دیا،عرب ممالک دور ہونے لگے

واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور انہیں اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور عرب ممالک کو ممکنہ امن عمل سے دور کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اعلیٰ سطحی ذرائع نے اسرائیلی حکومت، خصوصاً وزیر دفاع یسرائیل کاتز کے حالیہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور علاقائی تعاون کو متاثر کر رہے ہیں۔

Check Also

شاہ رخ خان کا خاتون مداح کے محبت کے اظہار پردلچسپ ردعمل وائرل ہوگیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا خاتون مداح کی جانب سے اپنے شوہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *