پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے والے چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) ایمیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔

پاکستانی لڑکی کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں چینی شہری سے شادی اور ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ متاثرہ فیملی سے 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ دے کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *