ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے139 افراد کی عام معافی کا اعلان

ایران نے سزائے موت پانے والے 139 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان علی اصغر جہانگیر نے کہا کہ ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے کل 139 قیدیوں کو معاف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزائے موت پانے والے افراد کی معافی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی۔

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کوئی نجی شکایت کنندہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کی سیکورٹی کے جرائم کی کوئی تاریخ تھی، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بہتر رویے کی وجہ سے معافی کی شرائط پوری کیں، پشیمانی کا اظہار کیا اور جیل میں اصلاحاتی عمل سے گزرے۔

Check Also

وزیراعظم نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا،یہ منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا: شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *