کراچی کی بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی اسکیم کے حوالے سے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی صاحب سے جو چیزیں رہ گئی ہے ان کو حل کریں گے، شہر کی تمام سڑکوں کو از سر نو بنایا جائے گا۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی شہر کےاندر بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی سڑکوں کو بنا رہے ہیں۔ سڑکوں کے ساتھ سیوریج مسائل کو بھی حل کررہے ہیں، پانی کے مسائل کی نشاندہی کریں۔

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہے، اس سال سب سے زیادہ اسکیمیں مکمل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کے معاملات کو کسی حد تک ٹھیک کیا ہے، مخدوش اور خطرناک عمارتوں سےمتعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد ان کی رہائش کا بندوبست کرنا ہے، اس مقصد کے لیے آباد اور دیگر بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *