مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، پی ایس کیو سی اے اور سی جی اے میں تاریخی شراکت داری

رپورٹ:صباحت زیدی
کراچی: پاکستان میں مالیاتی اصلاحات کی تاریخ رقم ہو گئی۔ پی ایس کیو سی اے اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے مالیاتی نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے، جس کے ذریعے دستی طریقہ کار ختم اور حقیقی وقت میں جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ادارے کی جانب سے اس انقلابی اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر فنانس خالد احمد بابلانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس احسان کریم نے مرکزی کردار ادا کیا۔

اس معاہدے کے تحت PSQCA میں فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم (FABS) کا باضابطہ نفاذ کیا جائے گا، جو ادارہ جاتی جدت اور مالیاتی شفافیت کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے کہا کہ یہ شراکت داری محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک بنیادی اصلاح ہے، جس سے صوابدیدی عمل میں کمی، شفافیت اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

معاہدے کے مطابق CGA اپنی ٹیکنیکل معاونت فراہم کرے گا، جبکہ PSQCA نظام کے لیے ضروری ہارڈویئر اور محفوظ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی خریداری اور تنصیب کی نگرانی کرے گا۔

اس اقدام کے تحت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے نظام کو بھی ڈیجیٹل اور منظم بنایا جائے گا، ماہر SAP پروفیشنلز کی خدمات اور عملے کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ نظام طویل مدت تک خود مختار طور پر چلایا جا سکے۔

معاہدہ حکومت کے “ڈیجیٹل پاکستان” وژن کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ایس کیو سی اے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر سروسز کی فراہمی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Check Also

سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائےگا:سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا ہےکہ بانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *