اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ان کی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Check Also

امریکا ایران کشیدگی کے باوجود تیل سستا، جنگ بندی کی امید نے مارکیٹ کا رخ بدل دیا

لندن: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور حالیہ فوجی حملوں کے باوجود عالمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *