انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل

پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔ ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں انوشے اشرف کو عروسی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشے کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر بھرپور ردعمل دیا جارہا ہے۔

انوشے کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ انوشے اشرف گزشتہ برس 30 جون کو اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ نکاح کے بندھن بھی بندھی تھیں جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Check Also

پہلا شوہر 15سال بڑا، جبکہ ہونے والا شوہر 20 سال چھوٹا ڈاکٹر نبیحہ علی

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *