وزیرِاعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ قطر روانہ، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی موجود ہیں۔ دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ وہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیرِ اعظم کا یہ دورہ قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی، پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروش گرفتار، آئس اور کوکین برآمد

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *