صوابی: کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچادی، متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے، ہلاکتوں کی اطلاع

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے شہر صوابی میں کلاؤڈبرسٹ اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچادی جب کہ متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے اور کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کہا ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے 12 گھر ڈوب گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان نے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، انتظامیہ،ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ ہوچکے ہیں۔

نصراللہ خان نے کہا کہ ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیمیں بلالیا گیا ہے، عوام رضاکارانہ طور پر متاثرہ علاقوں میں مدد کےلیے نکلیں۔

صوابی میں کلاوڈ برسٹ واقعہ سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمشنر مردان اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور ڈیٹی کمشنر صوابی کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے اور ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جلد متاثرہ علاقے میں پہنچائی جائیں، ملحقہ اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقہ روانہ کی جائیں، لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ان کی جانیں بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دور افتادہ پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں سرکوئی پایاں میں بھی مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب جانے سے 4 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ٹوپی اسپتال لایا گیا ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *