کراچی میں ڈکیٹی کی واردات معمول بن گئی کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو  کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔

ایک ملزم  نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے رقم سے بھرابیگ نکال کر فرارہوتےدیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری محمود آباد  کے نجی بینک سے رقم لے کرنکلنے والا شہری گلشن جمال پہنچا تھا

Check Also

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے