کرتارپور راہداری کے زیروٹرمینل گیٹ آج بھی بند ہیں۔

شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔

مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپو رہداری معمول کے مطابق کھلی ہے، وہ بھارتی یاتریوں کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر اور ان کی آمد کے منتظر ہیں۔

بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 5ویں روز بھی بند

کرتار پور انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے لیے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں۔

ادھر دربار میں آئے یاتریوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرتارپور راہداری کھولے اور مذہبی مقامات کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *