خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 خوارج کی آڈیولیک نے فتنۃ الخوارج اور خیبرپختونخواکی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑکا پردہ چاک کردیا۔

افغانستان میں موجودخارجی سرغنہ بادشاہ اورجنوبی وزیرستان میں موجودخارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیومنظرعام پرآئی۔ خوارج نے کے پی کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا، اغوا اور بھتہ لینے سے روک دیا۔

آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے راکٹی دہشتگرد نے جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی۔

افغانستان میں بیٹھے خارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اورراکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیا جائے۔

خارجی بادشاہ کے مطابق آصف محسود خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے،اس کوجانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے۔

خارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، افغان خارجی عناصر کے حکم پرعمل کیا جارہاہے۔

ماہرین کے مطابق آڈیولیک ثبوت ہے کہ کے پی حکومت نے خوارج کوسیاسی اورسماجی جگہ دی جس وجہ سے خوارج ان کواپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

Check Also

ٹرمپ کے جنگ بندی بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے امکان کے بیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *