گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا،دو کی حالت تشویشناک

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مضرِ صحت پاپڑ کھانے سے تین بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق بچوں نے محلے کی دُکان سے پاپڑ خرید کر کھائے تھے، پاپڑ کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑی۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق اسپتال میں ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔ 

Check Also

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، جس کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے معمولی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *