ایک ہدایتکار مجھ پر 50 لوگوں کے سامنےچیخ پڑا: اداکارہ عصمت زیدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں بڑھتی غیر پیشہ ورانہ روش اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عصمت زیدی نے کہا کہ ڈراموں کے سیٹس پر کام کا نظام تباہ کن ہو چکا ہے، جہاں اداکاروں سے 12 گھنٹے یا اس سے زائد شفٹیں کروائی جاتی ہیں، جبکہ سین کب شوٹ ہو گا اس بارے میں بروقت آگاہ بھی نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر مرکزی اداکار اپنی مرضی سے شوٹ منسوخ کر دیتے ہیں، مگر دیگر فنکاروں سے ان کی دستیابی یا مصروفیات کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو نئے اسٹارز کی مرضی کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔

عصمت زیدی نے ایک تلخ واقعہ بھی سنایا کہ جب میں نے سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ رویّے پر بات کی تو ایک ہدایت کار نے 50 لوگوں کے سامنے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا، میں تقریباً رو پڑی تھی، لیکن وہاں کسی نے بھی میرے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔

سینئر اداکارہ کے مطابق دنیا بھر میں سینئر فنکاروں کو عزت دی جاتی ہے، مگر یہاں ہمارے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے، تاہم میں نے تمام تر تکلیف کے باوجود اپنی پروفیشنل ذمے داری نبھائی اور شوٹ مکمل کیا۔

Check Also

کشمیر سے تعلق رکھنے والا سابق ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخب

سابق ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخب ہو گیا ، شوکت علی نے مانچسٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *