پروڈیوسر کرن خان ہدایتکار شبیر بھٹی کا مزاحیہ کھیل ٹھرکی بڈھے،آج پیش کیا جائے گا

کراچی(شوبز رپورٹر) معروف ڈرامہ پروڈیوسر کرن خان اور ہدایتکار شبیر بھٹی کا نیا مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ “ٹھرکی بڈھے” آج 28 اگست بروز جمعرات رات 9 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا ڈرامے کی تحریر شوکت انڑخیل نے کی ہے

کاسٹ کی ڈرامے میں بیوٹی کوئین شانزے، شکیل شاہ، کمال ادریس، شبیر بھٹی، عامر ہوکلا، فائزہ ملک، برفی ڈول، ناصر ڈاڈا، شہباز صنم، ارمااحمد، شمائل، عبداللہ لالہ، زوہب صنم اور عمران سمیت دیگر فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے معروف پروڈیوسر کرن خان نے کہا کہ “ٹھرکی بڈھے” خالص تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی پیغام بھی دیتا ہے

عوام کو بھرپور ہنسی اور تفریح فراہم کرنے کے ساتھ یہ ڈرامہ اصلاحی پہلو بھی رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تھیٹر کے فروغ کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں ہیں ہم اپنا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اصلاحی اردو مزاحیہ کھیل پیش کر رہے ہیں اور “ٹھرکی بڈھے” اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے

ہدایتکار شبیر بھٹی کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی نے فن اور فنکاروں کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ سب صدر محمد احمد شاہ کے ویژن کی بدولت ممکن ہو رہا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناظرین کو یہ ڈرامہ بہت پسند آئے گا”ٹھرکی بڈھے” ایک مکمل فیملی کامیڈی ہے جس میں روزمرہ زندگی کے کرداروں کو مزاح کے انداز میں پیش کیا گیا ہے ڈرامے کا مقصد ناظرین کو تفریح دینے کے ساتھ مثبت پیغام پہنچانا بھی ہے شائقین سے درخواست ہے کہ وہ وقت پر پہنچ کر اس مزاحیہ کھیل سے لطف اندوز ہوں ٹکٹ آرٹس کونسل کے کاونٹر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں

Check Also

بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان جم کے باہر فائرنگ سے قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم سے باہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *