کراچی ایئرپورٹ پر مشکوک مسافر آف لوڈ،موبائل سے غیر اخلاقی مواد برآمد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا جانے والے مشکوک مسافر ندیم عباس کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد برآمد ہوا، جس کے بعد اسے مزید پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک آسٹریلوی شہری کے ساتھ شادی کا معاہدہ بھی سامنے آیا ہے، جبکہ دورانِ تفتیش مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019ء میں ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرچکا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو 2022ء میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے سفری ریکارڈ اور دیگر معاملات کی مزید جانچ جاری ہے۔

Check Also

اسرائیلی حراست سے رہائی،سعد ایدھی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی: Edhi Foundation کے کارکن اور سماجی رہنما سعد ایدھی اسرائیلی حراست سے رہائی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *