کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

کراچی:شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ شہر بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ملک کی سلامتی، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں بوہرہ برادری کا مرکزی اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں برادری کے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔

نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی اور بھائی چارے کے اظہار کے مناظر دیکھنے میں آئے۔

بوہرہ برادری کے نمازِ عید کے اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

بوہرہ برادری کی جانب سے نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو عید کے تینوں دن جاری رہے گا جبکہ قربانی کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔

عیدالاضحی کے موقع پر گھروں میں گوشت کے خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے دعوتوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں عید کی رونقیں عروج پر ہیں۔

Check Also

ہراسانی کے الزامات،ارسلان بٹ نے مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *