پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند

پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔

تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔

ادھر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار کرکٹر بابراعظم کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔

Check Also

چیئرمین پی سی بی کو بھارت میں آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی آئی سی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *